بکرے کی ران روسٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب

بکرے کی ران روسٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب




تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد


Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی ران 1 عدد

2 نمک حسب ذائقہ

3 کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

4 لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

5 سرکہ 1 کھانے کا چمچہ

6 املی (گاڑھا پیسٹ) 4 کھانے کے چمچے

7 قلمی شورہ 1/4 چائے کا چمچہ (توے پر بھون کر پیس لیں)

8 ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے

9 تیل 1 کپ


Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نمک‘ کالی مرچ‘ لہسن‘ ادرک‘ سرکہ‘ املی‘ قلمی شورہ‘ کا پیسٹ بنا لیں۔
  2. 2ران پر گہرے گٹ لگا لیں۔
  3. 3مصالحہ اچھی طرح لگا کر ران کو 2 دن کے لئے فریج میں رکھ دیں اور کسی ڈوری سے باندھ دیں‘ اس دوران کانٹے سے گود لیں۔
  4. 4ایک کھلی دیگچی میں 2 گلاس پانی اور ران ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5ران کا پانی خشک ہونے پر ران نکال لیں اوون کو پری پیٹ کر لیں۔
  6. 6150C پر 10 منٹ کیلئے اس کے بعد 180C پر سینک لیں۔
  7. 7اوپر سے تیل لگا دیں یا توے پر تیل گرم کریں‘ ران کو دونوں طرف سے سینک لیں اور گرم گرم سرو کریں۔

Comments

Popular Posts